ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد حویلیاں میں مسلم لیگ ن کے سابق صدر اور تاجر رہنما خرم سلیمان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق سٹی صدر خرم سلیمان اپنے گھر سے اپنے گاڑی پر بازار جا رہے تھے کہ احاطہ عدالت کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے خرم سلیمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حویلیاں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے شہر کی ناکہ بندی کر دی گئی۔