لاہور: (دنیا نیوز) ہنجروال میں رات گئے سٹیج ڈانسر گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔
مقتولہ شہناز بی بی کی والدہ نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان موجودنہیں۔
مقتولہ کی والدہ نجمہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر کوئی تشدد کے نشان نظر نہیں آئے .معاملہ قتل ہے یا کچھ اور حقائق پوسٹ مارٹم کے بعدسامنےآئیں گے،مقتولہ کی والدہ نے اس کے سابق شوہر آصف پر قتل کا الزام عائد کیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے