لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ مقتولہ کی والدہ نے داماد آصف پر قتل کا الزام لگایا۔ یاد رہے مقتولہ کی لاش گھر کے کمرے سے ملی تھی ۔ پولیس کی جانب سے تحقیق جاری ہے ۔
واضح رہے کہ ہنجروال میں گذشتہ رات گئے سٹیج ڈانسر گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔مقتولہ شہناز بی بی کی والدہ نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان موجودنہیں۔