شجاع آباد: مدرسہ معلم تین ماہ تک 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

شجاع آباد: مدرسہ معلم تین ماہ تک 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

واقعہ شجاع آباد کے علاقے نیو ہاؤسنگ کالونی میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی کے والدین کے مطابق وہ ذہنی طور پر کمزور ہے اور ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتی۔ اسے مدرسے میں دینی تعلیم کیلئے بھیجا لیکن وہ گزشتہ 15 روز سے مدرسے جانے سے انکار کر رہی تھی۔

والدین کے پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ مدرسے کا معلم اسے تین ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اور بھید کھولنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی بھی ثابت ہو چکی ہے۔ متاثرہ بچی کے والد نے تھانہ سٹی میں درخواست دی تو پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار بھی کر لیا ہے۔