لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، ڈور پھرنے سے 3 شہری زخمی

Last Updated On 19 April,2019 12:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈور سے زخمی ہونے کے تین واقعات سامنے آئے، زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ڈور پھرنے سے زاہد نامی شہری زخمی ہوا۔

دوسرا واقعہ فیکٹری ایریا میں پیش آیا جہاں احمد احسان نامی شہری ڈور کا نشانہ بنا جبکہ ڈیفنس روڈ پر راؤ عبدالرحمان گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔ تینوں زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔