کراچی ایئر پورٹ پر نجی کوریئر کے پارسل سے ہیروئن برآمد

Last Updated On 20 June,2019 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایئر پورٹ پر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کوریئرکے پارسل سے 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے کی۔ کارروائی کے دوران پکڑی گئی ہیروئن لندن کیلئے بک کرائی گئی، پارسل سے 225 گرام ہیروئن پکڑی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، ملزم سے 1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

ذرائع کے مطابق ہیروئن خواتین کے دستی بیگز میں چھپائی گئی تھی، پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت 22 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔