شکر گڑھ: (دنیا نیوز) باپ نے گھریلو ناچاقی پر مطلقہ جواں سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق شکر گڑھ میں تھانہ سٹی کے علاقہ منظور کالونی میں باپ نے گھریلو ناچاقی پر جواں سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔
ذرائع کے مطابق طلاق یافتہ 24 سالہ نورین والدین کے ہمراہ رہ رہی تھی۔ باپ نصیر نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 24 سالہ نورین کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بیٹی کو قتل کرنے والے باپ نصیر کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔