کراچی: (دنیا نیوز) سٹی کورٹ میں مرید عباس قتل کیس کے دوران اہم موڑ آ گیا۔ ملزم عاطف زمان نے اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ وکیل کر لیے ہیں، میں اپنا کیس لڑونگا، بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا۔
دوسری طرف اینکر مرید عباس کو قتل کرنے والے ملزم عاطف زمان کا ویڈیو بیان دنیا نیوز کو موصول ہو گیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے ہے کہ ہر ٹائر پر 200 سے 500 روپے کمیشن رکھتا تھا۔ میرا کوئی کاروبار نہیں تھا میں پیسوں سے پیسے بنا کر دیتا تھا۔
ملزم عاطف کا کہنا ہے کہ ٹائروں کا کام کر چکا ہوں۔ اینکر مرید کے بھائی کو میانوالی میں ٹائروں کی دکان کھول کر دی تھی۔ ٹائر خرید کر مرید کے بھائی کی دکان پر بجھواتا تھا۔ ہر ٹائر پر 200 سے 500 روپے کمیشن رکھتا تھا، 10 لاکھ روپے پر 2 لاکھ روپے کا منافع دیتا تھا۔
عاطف زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر دو ماہ بعد منافع دیتا تھا۔ رقم پر 20 اور 25 فیصد منافع دیا کرتا تھا، پیسوں سے پیسہ بنا کر دیتا تھا، میرا کوئی کاروبار نہیں۔