لاہور: (روزنامہ دنیا) خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے والا مشکوک شخص گرفتار کر لیا گیا، مصری شاہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرولنگ آفیسر عرفان نے قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا تو اس نے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کیا اور بدتمیزی شروع کر دی، مشکوک حرکات پر شناخت طلب کی گئی تو ملزم شناخت ظاہر نہ کر سکا۔
مزید تفتیش پر ملزم نے شاہ عالم مارکیٹ میں کاسمیٹک کا کاروبار چلانے کا اعتراف کیا، ملزم علی مراد چاہ میراں کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر کے مصری شاہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔