راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی شہر میں ن لیگ کے امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چودھری اسد نمبر دار کو رکشہ ڈرائیور کو اسلحہ دکھا کر دھمکانے کا الزام میں گرفتار کیا گیا۔
آر اے بازار پولیس نے جوائنٹ چیک پوسٹ جھاورہ پر غریب رکشہ ڈرائیور کو دھمکیاں دینے والےکو گرفتار کرلیا۔ اسد کو بچانے مشہور زمانہ گینگسٹر ظفر سپاری تھانہ آیا پولیس کو دھمکیاں دینے پر اسے بھی بند کردیا۔ واضح رہے کہ ظفر سپاری نامی گینگسٹر پر بھی راولپنڈی میں مختلف نوعیت مقدمہ درج ہیں۔