پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی میں ایک شخص نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پتوکی کے رحمان ٹاؤن کے رہائشی خواجہ سرا صنم کو ملزم شرافت نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس دوران ملزم کے ساتھی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور مرکزی ملزم شرافت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔