راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ان کے ساتھ یہ واقعہ تھانہ گنج منڈی کی حدود میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر سے دو لاکھ لوٹے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی تفتیش شروع کر دی ہے۔