راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے چاہ سلطان میں گھر آئے مہمان نے فائرنگ کر کے نرس کو زخمی جبکہ اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق چاہ سلطان میں فائرنگ کے واقعے میں گھر آئے نامعلوم مہمان نے سجاد نامی شخص کو قتل کر دیا جبکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال کی سٹاف نرس کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس نے قتل ہونے والے 40 سالہ سجاد کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم ڈھوک کھبہ کا رہائشی ہے۔