لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا طیارے کے عملے سمیت جاں بحق شہریوں کےاہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی جاں بحق ہونیوالوں کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبرجمیل دے۔
یاد رہے راولپنڈی میں موہڑہ کالو کے قریب پاک آرمی کا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ طیارہ گرنے کے باعث متعدد گھر منہدم ہوگئے اور ان میں آگ لگ گئی۔