کراچی: (دنیا نیوز) کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے قریب شاہ جہاں روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے شراب لے جاتے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق شہر قائد میں کوسٹ گارڈز کی بلوچستان کے قریب شاہ جہاں روڈ پر کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان ٹرک سے شراب کی 180 بوتلیں برآمد کر رہے تھے۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پکڑی گئی 180 شراب کی بوتلوں کی مالیت 12 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
دوسری طرف ایک اور کارروائی میں 5 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، تارکین وطن غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔