بھمبر، آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں سیلفی کے شوق میں تفریح کے لیے آنے والے ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت 3 افراد ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق پنجاب سے تفریح کے لیے آزاد کشمیر جانے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ڈوبنے والوں کا تعلق جھنگ سے ہے۔
پولیس کے مطابق خاندان کی ایک خاتون کومل سیلفی بناتے ہوئے پانی میں گر گئی جس کو بچانے کے لیے باقی دو افراد نے بھی چھلانگ لگا دی، پونا کے مقام پر نالہ میں ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹی اور رشتہ دار خاتون شامل ہے۔
پولیس کے مطابق بچانے جانے والے مرد کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ خواتین کی لاش کی تلاش جاری ہے۔