کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز پریونٹو کراچی نے بدنام زمانہ سمگلرعابد اشرف کو گرفتار کر لیا، ملزم کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔
پاکستان کسٹمز پریونٹو کے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے سمگل شدہ کروڑوں روپےمالیت کی متعدد گاڑیوں کو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ضبط کرکے مفرور سمگلر عابد اشرف کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
حکام نے مجازعدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ حاصل کر رکھے تھے، مفرور سمگلر کو اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن اور انویسٹیگیشن پراسیکیوشن برانچ کےعملے نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کر لیا اور اس کی نشاندھی پر مزید 4 گاڑیاں جن میں لینڈ کروزر ماڈل دوہزار، ٹویوٹا کرولا کار، انڈس، سوزوکی کی کار کو قبضہ میں لے کر ضبط کر لیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔