کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڑ پر بھائی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی.
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی ابڑو قمبرانی روڑ پر ظفر نامی نوجوان نے نامعلوم گھریلو وجوہات کی بناء گھر میں اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی سگی بہن کو قتل کر دیا۔
ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔