پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن کے نواحی علاقے معین کوٹ میں محنت کش کی 30 بھینسوں کو زہر دے دیا گیا جن میں سے 15 ہلاک ہو گئیں جبکہ دیگر 15 بھینسوں کی حالت نازک ہے۔
بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد نے بھنیسوں کو دئیے جانے والے چارے میں زہریلی دوائی ڈال دی، صبح چارہ کھانے سے 15 بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔ لائیو سٹاک کا عملہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچا جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔