نارروال: (دنیا نیوز) لڑکی نے عدنان نامی نوجوان سے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔ 7 ستمبر کو عدالت کے روبرو دفعہ 164 کے بیان دے چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ صدر کے علاقہ نواہ پنڈ کی رہائشی لڑکی کی نارروال میں لاش ملنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔ لڑکی نے عدنان نامی نوجوان سے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔ 7 ستمبر کو عدالت کے روبرو دفعہ 164 کے بیان دے چکی ہے.۔
بیان میں لڑکی نے عدالت کے روبرو اغوا سے انکار اور نکاح کا اقرار کیا۔ مقتولہ کے والد نے صدر تھانہ میں اغوا کی درخواست دے رکھی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی درخواست سامنے آتے ہی ایف آئی آر درج کر لی تھی۔ لڑکی کے عدالت کے روبرو 164 کے بیان دینے کے بعد پولیس کچھ نہیں کر سکتی تاہم نارروال پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔