پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے چمکنی سے ایک خاتون ڈاکٹر اور انجینئر کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع سٹی ہوم سے ایک خاتون ڈاکٹر اور انجینئر کی لاشیں ملی ہیں، لاشیں ایک کواراٹر سے ملیں تاہم جسموں پر ظاہری طور پر کوئی نشانات نہیں پائے گئے۔
پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ خاتون ڈینٹل کالج کی طالبہ تھی، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو گی، اصل حقائق جاننے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔