کراچی: شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا، 3 ملزمان فرار

Last Updated On 14 November,2019 10:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بفرزون میں شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے علاقے بفرزون میں شہریوں نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے گھس آنے والے ایک ڈٓاکو کو قابو کر لیا جبکہ اسے شہریوں کے نرغے میں دیکھ کر اس کے 3 ساتھیوں نے فرار ہونے میں عافیت جانی۔ ڈاکو کو شہریوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس کو مطلع کر کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ڈاکو کو حوالات میں بند کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔