کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ہسپتال بھی غیر محفوظ ہو گئے، گلشن اقبال میں درندہ صفت شخص کو نجی ہسپتال میں داخل معذور خاتون سے زیادتی کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی کے نجی ہسپتال میں اب مریض بھی غیر محفوظ، درندہ صفت شخص نے معذور خاتون کو بھی نہیں بخشا۔ نجی ہسپتال میں داخل معذور خاتون کے ساتھ وارڈ بوائے کی زیادتی کی کوشش، متاثرہ خاتون کا شوہر کے مطابق اپنی بیگم کو گزشتہ روز طبیعت بگڑ جانے پر گلشن اقبال میں واقع رب میڈیکل سینٹر میں لے کر گیا جہاں ڈاکٹرز نے مریضہ کو آئی سی یو میں داخل کر کے اہل خانہ کو یہ کہہ کر گھر بھیج دیا کہ مریضہ کا خیال ہسپتال انتظامیہ خود کرے گی۔
متاثرہ خاتون کا شوہر جب صبح آیا تو بیگم رو رہی تھیں انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں وارڈ بوائے کو دروازہ بند کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈ بوائے نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی، مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔