لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواب ٹاؤن میں بچے کے قتل کا واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچے کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے اس کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مقتول بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔