کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، سائٹ ایریا سے ٹارگٹ کلر گرفتار

Last Updated On 15 May,2020 04:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 12 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لیاری گینگ وار کے اہم کردار استاد تاجو کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا ، ملزم آصف لیاری آپریشن کے بعد دبئی فرارہوگیاتھا۔ جسے واپس آنے پر گرفتار کیاگیا، ملزم کے خلاف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔