کراچی: خاتون کی مزاحمت نے چور کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

Last Updated On 13 May,2020 07:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں خاتون کی مزاحمت نے چور کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں موٹرسائیکل سواروں نے خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی تو خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے چور کو تھپڑ مارا۔ جس کے بعد چور جان بچا کر بھاگ نکلا۔

فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ایک ملزم کا چہرہ واضح نظر آرہا ہے۔ ملزما ن کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔۔