کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں لاک ڈاون اور جگہ جگہ ناکوں کے باوجود ڈکیتیاں جاری ہیں، کورنگی میں نجی بینک میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔ ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ پولیس کے مطابق 5 ملزمان نے واردات کی۔ ملزمان نجی بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ایک ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جبکہ 4 ملزمان نقاب لگا کر آئے تھے۔ تمام ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ابتدائی اطلاعات ہیں کہ ملزمان سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آربھی لے گئے۔