پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان نیٹ ورک کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،34 لاکھ روپے، 20 تولے سونا،5ہزار امریکن ڈالراور3 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد ہوئے۔
ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان خود کو حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کرنے کے بہانے گھروں کی تلاشی لیتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے،ملزمان نے کچھ عرصہ قبل تھانہ تہکال کی حدود میں ڈکیتی کی تھی،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر34 لاکھ روپے نقد،20 تولے سونا، 5ہزار امریکن ڈالر، 3 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔