اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 451 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے جن کی مالیت تقریباً تین ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 15 کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں کے دوران 451 کلو گرام منشیات قبضے میں لی گئیں، منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 9 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں، برآمد شدہ منشیات میں 207 کلوگرام چرس، 115.07 کلوگرام ہیروئن، 128.7 کلو گرام افیون شامل ہے۔
ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت اڑھائی کروڑ ڈالر (تقریباً تین ارب 70 کروڑ روپے) سے زائد بنتی ہے۔