کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہو گیا۔ ملزم فرحان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوا تاہم بریگیڈ پولیس نے ایک گھنٹے بعد گرفتارکر لیا۔
لائنز ایریا تھانوی مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ کر کے فرحان نامی شخص نے اپنے سگے بھائی کو جائیداد کے تنازع پر قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرحان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک جنرل اسٹور پر کام کرتے تھے اور ان میں جنرل اسٹور کی ملکیت سے متعلق تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج مدعی کے آنے کے بعد ہوگا۔