گھوٹکی میں چوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار

Last Updated On 10 July,2020 11:27 am

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی کے علاقے عادل پور میں چوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گھوٹکی میں چور بند دکان سے چوری کر رہے تھے کہ ڈیوٹی سے گھر جانے والے اہلکار فرزان کلوڑ نے چوروں پر فائرنگ شروع کر دی، چوروں کی جوابی فائرنگ سے پولیس اہلکارموقع پر ہی شہید ہو گیا۔

شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال گھوٹکی منتقل کردی گئی ہے تاہم چور موقع واردات سے فرار ہو گئے، شہید اہلکار عادل پور تھانہ پر تعینات تھا۔