کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بھتہ خور تمیز دار ہو گئے، ڈرائی فروٹ شاپ کے مالک کو بھتے کی دھمکیاں ملنے کی شکایت پر مبینہ بھتہ خور نے تمیز کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا
تفصیلات کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ خور نے منفرد انداز میں ڈرائی فروٹ شاپ کے مالک کو بھتے کی پرچی بھیجی جس میں کہا گیا کہ "آپ" دو لاکھ روپے بھتہ دیں ورنہ آپ کے بیٹے کو جان سے مار دیں گے۔
مبینہ بھتہ خور نے دکان کے مالک سے گزارش کی کہ آپ ہماری درخواست پر عمل کریں، پیسے دکان بند کرنے سے پہلے 6 بجے شاپر میں ڈال کر اپنی گاڑی کے پاس رکھ دیں۔
بھتہ خور نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے آدمی آپ کو واچ کررہے ہیں، بھتے کی پرچی موصول ہونے کے بعد دکاندارنے متعلقہ تھانے سے رابطہ کر لیا ہے۔