کراچی: کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر زین شاہد کو 10 سال قید

Last Updated On 21 July,2020 10:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر مجرم زین شاہد کو دس سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے مجرم زین شاہد کو دس سال قید کا حکم دیا گیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق مجرم زین شاہد نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔

مجرم کے قبضے سے چندے کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی، مجرم کے ساتھی عاطف کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مجرم کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔