کراچی پولیس نے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

Last Updated On 18 July,2020 07:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری نے کہا کہ ویسٹ زون پولیس نے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، انٹیلی ایجنس،پولیس کی محنت سے کامیابی ہوئی، گرفتار6 دہشتگردوں کا تعلق نئی تنظیم براس سے ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو را کی فنڈنگ حاصل تھی، گرفتارملزمان بلوچستان میں فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں، ملزمان لیویزکی چیک پوسٹوں پرحملوں میں ملوث ہیں۔

فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہدایت لیتے تھے، چائینزقونصلیٹ پر حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث تھی، پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث دہشتگرد بھارت سےتربیت یافتہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، 5دستی بم برآمد کر لیے ہیں، ملزمان سے 6 آوان بم، دیگر اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔