کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، نیپرا کی 4 رکنی کمیٹی کی تحقیقات مکمل

Last Updated On 17 July,2020 11:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نیپرا کی چار رکنی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں، آج رپورٹ اتھارٹی کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق چار رکنی ٹیم نے انکوائری مکمل کرلی، کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر حقائق کا جائزہ لیا گیا۔

نیپرا کی طرف سے رپورٹ آج پیش کئے جانے کا امکان ہے جس کی روشنی میں نیپرا کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔