کراچی میں بی ایل اے کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف، سٹاک ایکسچینج حملے کی حتمی رپورٹ تیار

Last Updated On 17 July,2020 12:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کالعدم بی ایل اے کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کی تحقیقات پر سی ٹی ڈی نے حتمی رپورٹ تیار کرلی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی میں کالعدم بی ایل اے کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ لیاری، بلدیہ اور مشرف کالونی میں سلیپر سیلز کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ دہشتگرد سلیمان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ریکی کی تھی، سلیمان کے ساتھ دیگر تین دہشتگردوں کو اندر کا راستہ معلوم نہیں تھا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سلیمان کے فوری ہلاک ہونے کے باعث دہشتگردوں کا پلان فیل ہوا۔