کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی تفتیش میں پیشرفت، دہشتگردوں کے قبضے سے کیمرہ بھی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حملے کے دوران مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔
پاکستان سٹاک ایکسچنج پر حملے کے دوران لائیو کیمرہ کے ذریعے حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشتگردوں سے رابطے میں رہا۔ تفتیشی حکام نے دہشتگردوں سے ملنے والے موبائل فون سے بھی اہم معلومات حاصل کرلی۔ سلمان نامی دہشتگرد حملے کے چند سیکنڈ بعد سب انسپکٹر کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
چاروں دہشتگرد بلوچستان کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے، 2 دہشتگرد کیچ، ایک ہوشاب اور ایک دہشتگرد پنجگور کا رہائشی تھا۔