گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو ہلاک، دو فرار

Last Updated On 28 July,2020 10:19 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے علاقے گجر چوک میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو کے فرار کی خبریں ہیں۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت مرتضیٰ اور امانت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کو گزشتہ رات ان کے کار سوار ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوایا تھا۔

دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے گجر چوک کے قریب ناکہ توڑا تھا۔ ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں دونوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ڈکیتی اور دیگر جرائم کے 70 سے زائد مقدمات درج تھے۔