لاہور: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر اسلحے کی تشہیر پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان رشید، رحمان اور عثمان بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کی ہدایت پر پولیس نے چھاپے مار کر سوشل میڈیا پر اسلحے کی تشہیر کرنے والے تین ملزمان دھر لیے۔ نواں کوٹ میں چھاپہ مار کر ملزمان رشید او ررحمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے شیشہ فلیور کا سامان، پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
شاد باغ میں کارروائی کے دوران ملزم عثمان بٹ کو پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے دو رائفلیں، پستول اور 100 سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔