کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر پولیس حملہ اور ہنگامہ آرائی کیس میں فردجرم عائد کی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سمیت 14 مقدمات کی سماعت ہوئی، اس دوران عذیر بلوچ کے بغدادی تھانے کےایک مقدمہ میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی۔
عدالت نے دہشتگرد عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دئیے جنہیں آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے 2012 میں پولیس پر حملہ کیا، ہنگامہ آرائی کے علاوہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی جس پر ملزموں کیخلاف بغدادی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔