کراچی: اے این ایف کا چھاپہ، کنٹینرزکی چھت پر چھپائی گئی منشیات برآمد

Last Updated On 03 August,2020 10:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی انٹرنیشنل کنٹرینر ٹرمینل پر اے این ایف نے چھاپہ مارکر 8 کنٹینرزکی چھت پر چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق کنٹینر کو ٹریڈنگ کمپنی ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ کی جانب سے بک کرایا گیا تھا، کنٹینر کو دبئی کی حزیفہ ٹریڈنگ کمپنی کو برآمد ہونا تھا۔

چھاپے کے دوران 8 کنٹینرزکی چھت سے چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی، اے این ایف نے تین مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔