لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کی فیملی کورٹ میں سوشل میڈیا پر چیٹ کرنے سے روکنے پر بیوی نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیملی جج فراز جاوید وڑائچ نے خلع کی ڈگری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے خاتون کے شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حتمی جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار خاتون کنزہ اعجاز نے اپنے خاوند سے خلع کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر مجھے سوشل میڈیا پر ویڈیو چیٹ کرنے سے روکتا ہے۔ میں بیگو ویڈیو کال پوائنٹ پر روزانہ 1500 سو سے زائد انکم کماتی ہو۔ میرے شوہر کی کمائی سے گھر کا گزر بسر بمشکل چلتا ہے۔
خاتون کے شوہر نے موقف اختیار کیا کہ رکشہ ڈرائیور ہوں محنت مزدوری کرکے کماتا ہوں، میری بیوی غیر مردوں کے ساتھ سوشل سائٹ پر غیر شرعی اور غیر اخلاقی باتیں کرتی ہے، میری بیوی نامحرم مردوں سے باتیں کرتی ہے، بیوی کو منع کرنے پر اس نے عدالت میں خلاء کی درخواست دائر کر دی۔