لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے جنوبی چھائونی میں باپ نے 6 ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ کر قتل کردیا۔ بچے کی ماں رخسانہ بی بی کی مدعیت میں ملزم اللہ دتہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا، بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اُدھر رائیونڈ میں بے رحم ماں نے اپنی دو سالہ بچی کے قتل کا منصوبہ بناتے ہوئے تشدد کروایا اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔ ملزمان شبیر حسین اور محسن نے نازیہ بی بی کی ایما پر آمنہ کو کھیتوں میں لے جاکرتشدد کانشانہ بنایا، جس سے آمنہ کا ایک بازو ٹوٹ گیا۔
بچی کا والد غلام حسین اور اسکا ساتھی محمد اسلم موقع پرپہنچ گئے ،جنہیں دیکھ کرملزمان فرار ہوگئے ، پولیس نے نازیہ سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔