کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پانچ مسلح ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر زیورات، نقدی اور موٹر سائیکلیں لوٹ لیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 آئی سرسیدکالونی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، 5 مسلح ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر مکمل اطمینان سے ڈکیتی کی۔
ملزمان زیورات، نقدی اور جاتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں بھی لے گئے، ملزمان رات 4 بجے داخل ہوئے اور 6 بجے تک گھر میں رہے۔ دو گھنٹے کے دوران ملزمان نے کچن میں کھانا اور دودھ بھی گرم کیا۔
تمام ملزمان نے دودھ پیا، کھانا کھایا، سامان لوٹ کر چلتے بنے، ڈکیتی کی واردات کے دوران خواتین پر بھی تشدد کیا، واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کروا دیا گیا۔