صوابی: (دنیا نیوز) صوابی میں سنگ دل باپ نے اپنی کمسن بیٹیاں فروخت کردیں۔ پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے بچیاں بازیاب کرا لیں۔
پولیس کے مطابق دیہہ ڈاگئی میں سنگدل باپ نے پیسوں کے لالچ میں اپنی 2 بیٹیاں 11 سالہ اسما اور 10 سالہ حسنہ کو ساڑھے 3 لاکھ میں ملزم ممتازکی مدد سے پنجاب میں فروخت کر دیا اور اپنی معصوم بیٹیوں کی پنجاب منتقلی اور حوالگی کا بندوبست کر رہا تھا۔
اطلاع ملنے پرڈی پی اوصوابی نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو بچیوں کی فوری بازیابی اورملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا جس پر ڈی ایس پی رزڑ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دیہہ ڈاگئی سکندرے میں ملزم ہدایت اللہ کے گھر پر چھاپہ مارکردونوں بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرلیا، ملزم پکڑ لیا گیاتاہم پولیس ملزم ممتاز کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے ۔