فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کے علاقے میں مبینہ پولیس کے دوران چار ملزمان ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ صدر کے علاقے میں مبینہ پولیس ہوا، اس مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہو گئے، ان ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے چودہ سالہ بچے زین کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور لاش کو جلا دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان سجاد اور اللہ دتہ کو ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے لیکر جارہی تھی۔ بائی پاس کے قریب 8 سے زائد مسلح افراد نے گرفتار ملزمان کو پولیس سے چھڑوانے کےلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق اس دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں دو حملہ آور اور دو گرفتار ملزمان شامل ہیں، ہلاک ہونے والے حملہ آور ملزمان بھی ڈکیتی چوری اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔