کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں خالی پلاٹ سے 5 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ میں ایم ایل او نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کر دی۔ بچی کو زیادتی کے بعد وزنی چیز سر پر مار کر قتل کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق عیسی نگری کچرا کنڈی سے 5 سالہ بچی ماروا کی تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملے پر جناح ہسپتال کی ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی۔ بچی کو زیادتی کے بعد وزنی چیز سر پر مار کر قتل کیاگیا۔
ایم ایل کے مطابق بچی کے جسم میں جھلسنے کے کوئی نشان نہیں ملے۔ لاش خراب ہونے کے بعد پھول گئی تھی جبکہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گیارہ افراد کو حراست میں لیا۔ تفتیشی پولیس پہلے ہی کیس میں 2 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔
بچی جمعہ کی صبح سات بجے گھرکے قریب واقع دکان سے بسکٹ لینے نکلی تھی۔ دکان سے بسکٹ لینے کے بعد بچی ماروا گھر نہیں پہنچ سکی تھی۔ گھرسے کچھ فاصلے پرگراونڈ میں واقع کچراکنڈی سے مارواکی لاش گزشتہ شب ملی۔
مارواکا والد رکشہ ڈرائیور ہے۔۔علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی مدد حاصل کی جارہی ہے۔۔