کوئٹہ: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کوئٹہ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث خاتون سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان پر منی آڈر کی رقم میں ایک کروڑ 33 لاکھ روپے کی رقم کا غبن کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے بلوچستان حکام کے مطابق جنرل پوسٹ افس میں تعینات ملازمین نے نے منی آرڈر کی مد میں نے ایک کروڑ 33لاکھ روپے کی رقم خرد برد کی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان شکیل احمد درانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل کمال خان کاکڑ نے کاروائی کرتے ہوئے پوسٹل سروسز کے آٹھ حاضر سروس و ریٹائرڈ آفیسران کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔
نامزد ملزمان نے مرکزی ملزم منٹھار علی بھنگر کی ملی بھگت سے الیکٹرانک منی آرڈر میں خردبرد کر کے سرکاری خزانے کو مالی نقصان پہنچایا۔