فیصل آباد: گاڑی نہ روکنے پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈاکٹر زخمی

Published On 10 November,2020 07:30 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایکسپریس وے پر شیریں والا کے علاقے میں گاڑی نہ روکنے پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے الائیڈ ہسپتال کا ڈاکٹر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایکسپریس وے پر علاقہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے شیریں والا میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووّں نے کار سوار کو اسلحہ کے زور پر رکنے کا اشارہ کیا۔ ڈاکٹر سفیان عبد اللہ پور کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں علاقہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں دو ڈاکوؤں نے روکا نہ رکنے پر فائر کھول دیے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکٹر سفیان زخمی ہو گئے جنہیں کو ریسکیو کی ٹیموں نے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا۔