منڈی بہاؤ الدین: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ررہنما ندیم افضل چن کے قریبی ساتھی کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے چک 21 میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث پی ٹی آئی کے مقامی رہنما رشید گورسی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا قریبی ساتھی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال منتقل کر لی گئی ہے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔